May ۲۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  •  پنڈ‍ت جواہرلعل نہرو کی اکسٹھویں برسی

ہندوستان میں آج پنڈ‍ت جواہرلعل نہرو کی اکسٹھویں برسی منائی گئی۔

کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے سابق آنجہانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کی اکسٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سونیاگاندھی نے منگل کی صبح پنڈت جواہر لال نہرو کی یادگار شانتی ون جاکر سابق وزیر اعظم کو ان کی اکسٹھویں برسی پر ان کی سمادھی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ 

اس دوران پنڈت نہرو کی یاد میں شانتی بھون میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سونیا گاندھی نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔

ٹیگس