مداراسی کیمپ میں انہدامی کارروائی شروع+ ویڈیو
دہلی میں مدراسی کیمپ میں تجاوازت ہٹانے کے لئے بلڈوزر کاررائی شروع ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے یکم جون سے مداراسی کیمپ میں انہدامی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ اس حکم پر عمل کرتے ہوئے آج صبح سے بلڈوزر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بلڈوزر کارروائی میں تین سو جھگیوں کو منہدم کیا جائے گا۔ دہلی ہائی کورٹ نے مانسون میں شدید آبی جماؤ کو روکنے کے لیے بارا پُلا نالے کی صفائی کی ضرورت بتاتے ہوئے مدراسی کیمپ کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 9 مئی کو دیئے اپنے حکم میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے علاوہ بے گھر لوگوں کو نریلا میں آباد کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔ تقریباً 60 سال سے آباد اس جھگتی بستی میں 300 سے زیادہ مزدور طبقہ کے کنبہ رہتے ہیں۔
انہدامی کارروائی کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 12 اپریل کو افسروں نے جھگی بستی کی دیواروں پر حکومت کے ذریعہ الاٹ فلیٹوں کے لیے اہل کنبوں کی فہرست چسپاں کی تھی۔ تقریباً 370 کنبوں میں سے صرف 189 ہی فلیٹ کے لیے اہل پائے گئے۔