Jun ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا

جمو و کشمر میں برسراقتدار سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے وندے بھارت ٹرین سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمو و کشمیر کو کافی فائدہ ہوگا ۔

سحرنیوز/ہندوستان:  نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین سے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاح اور عام لوگ اب آزادی سے سفر کر سکیں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کی صبح یہاں وندے بھارت ٹرین سے کٹرہ روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے کہ میں آج اس ٹرین سے کٹرہ جا رہا ہوں اس ٹرین سے ہمیں بہت بڑا فائدہ ہوگا'۔ان کا کہنا تھاکہ 'اب سیاح اور دیگر لوگ آزادی سے سفر کریں گے، انھوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کئی دفعہ بند رہتی ہے اور ہوائی کرایہ بھی بڑھ جاتا ہے -

انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگوں کو اس ٹرین سے فائدہ اٹھائیں گے۔

 

 

ٹیگس