Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • نئی دہلی میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج

​​​​​​​ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے ’’اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد‘‘ ہے، ’’بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے‘‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے، فوری جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 31 ہزار 848 زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس