رہبر معظم کی بصیرت کو سلام، ہندوستانی سیاستدان کا جذبۂ احترام
Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
ہندوستانی سیاستدان نے رہبر معظم انقلاب کو صہیونی حکومت اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں ملک کی بہترین قیادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران پر جارحیت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بہادری سے دفاع کے بعد ایک مشہور ہندوستانی سیاستدان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ کے دور میں پیدا ہوئے۔
ہندوستانی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے معروف اہل سنت سیاستدان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے آپ کو اپنی زندگی میں دیکھا، ورنہ ہمیں صرف کتابوں میں آپ کی شجاعت کے قصے پڑھنے کو ملتے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام نے مظاہروں کے ذریعے اور سوشل میڈیا پر مختلف تخلیقی طریقوں سے ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔