Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستان: متنازعہ فلم اودے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ، مولانا ارشد مدنی

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے فلم ’ادے پور فائلز‘ پر سپریم کورٹ میں اعتراض درج کراتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور ملک میں فرقہ واریت بڑھانے والی قرار دیا

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے فلم ادے پور فائلز کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک تفصیلی حلف نامہ داخل کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ فلم نہ صرف مسلمانوں کی شبیہ کو خراب کرتی ہے بلکہ ملک میں فرقہ وارانہ نفرت کو بڑھاوا دینے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے مندرجات میں تعصب اور نفرت چھپی ہوئی ہے، جو ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کو نشانہ بناتی ہے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل دس جولائی کو دہلی ہائی کورٹ نے اس فلم پر عبوری پابندی عائد کی تھی، جسے فلم سازوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سولہ جولائی کو ہندوستانی سپریم کورٹ نے پابندی ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہبی منافرت کے خدشے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور مرکز کی اسکریننگ کمیٹی کو اعتراضات پر فوری غور کرنا چاہیے۔

ٹیگس