Aug ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کشمیر میں تصادم جاری

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں، سیکورٹی دستوں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے

سحرنیوز/ہندوستان:سری نگر سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان مسلحانہ تصادم شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے اتوار کی صبح کشتواڑ کے ڈول نامی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ شروع ہوگئی ۔

آخری اطلاع ملنے تک دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ 

 

ٹیگس