Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے کی خبر ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان :میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے سریکا کلم ضلع کے کاشی بگا میں واقع سری وینکٹیشور سوامی مندر میں آج ہفتے کے روز یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مندر کے احاطے کے داخلی دروازے کے قریب اچانک بھیڑ بڑھ گئی جس سے لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی اور بھگدڑ کے حالات پیدا ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 9 افراد کی موت ہوگئی اور دو درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عقیدت مندوں کا ہجوم اتنا بڑھ گیا کہ مقامی اور مندر انتظامیہ صورت حال پر قابو نہیں رکھ سکی۔ بھیڑ کی وجہ سے اچانک دھکا مکی شروع ہوگئی، پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کام شروع کیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ٹیگس