Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں میراتھن دوڑ، وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی کی شرکت

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں وزیر اعلی عمر عبداللہ اور بالی وڈ کے سینیئر فلم اداکار سنیل شیٹی نے اتوار کی صبح مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر میراتھن دوڑ شروع کی ۔

سحرنیوز/ہندوستان :  ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح چھے بجے جموں و کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں میرا تھن دوڑ شروع ہوئی ۔ میراتھن کا اہتمام ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے کیا تھا۔ 

اس میراتھن میں بیالیس کلومیٹر کی مکمل میرا تھن، اکیس کلومیٹر کی ہاف میرا تھن اور مقامی لوگوں نیز شوقیہ میراتھن میں شامل ہونے والوں کے لئے مختصر دوڑ کے انتظامات کئے گئے تھے۔  رپورٹ کے مطابق میراتھن میں ہندوستان کی ستائیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ایک ہزار پانچ سو نیز گیارہ دیگر ملکوں کے ستائیس لوگوں نے حصہ لیا۔ 

جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کے ساتھ مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر میراتھن شروع کرنے کے بعد معروف بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا کہ لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لئے دوڑ لگا رہے ہیں اور ہر عمر کے لوگوں میں اس حوالے سے جوش وخروش دیکھ کر اچھا لگا۔ 

 

ٹیگس