Dec ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  •  ہندوستانی ہوائی اڈوں پر افراتفری، انڈیگو کی پروازیں مسلسل کینسل

ہندوستان میں انڈیگو ایئرلائن کے کینسیلیشن سے پیدا ہونے والا بحران بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان   ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایئر لائن کی آج بھی ساڑھے چھے سو پروازیں کینسل ہوئیں۔ انڈیگو ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دس دسمبر تک نیٹورک مستحکم ہونے کی امید ہے جس کے بعد مشکل برطرف ہو جائے گی۔

انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی سے دہلی، ممبئی اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر افراتفری پھیل گئی ہے۔

 

 حکومت نے اس کے لیے انڈیگو ایئر لائنز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

سیول ایوی ایشن واچ ڈاگ ڈی جی سی اے نے انڈیگو کے سی ای او کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتنے زیادہ مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو دیکھتے ہوئے ان پر جرمانہ کیوں نہیں لگایا جانا چاہئے؟

دی جی سی اے نے واضح طور پر کہا کہ اگر غیر تسلی بخش جواب موصول ہوا تو ایئر لائن کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایئرلائن نے بحران کی وجہ تکنیکی بتاتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس