ووٹ چوری موجودہ وقت کا سب سے بڑا ملک دشمن ہے : راہل گاندھی
ہندوستان میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے ایوان زیریں لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ چوری کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا ملک دشمن عمل قرار دیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے آج ایوان زیریں میں انتخابی اصلاحات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ووٹ چوری کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا ملک دشمن عمل قرار دیا ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مرکز کی مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران برسراقتدار طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان پر ووٹ چوری کا سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ جو لوگ سامنے والی صف میں بیٹھے ہیں وہ ایک ملک دشمن عمل انجام دے رہے ہیں۔
اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے ناتھورام گوڈسے کے ذریعے مہاتما گاندھی کو قتل کئے جانے کا بھی ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتھو رام گوڈسے نے ہمارے بابائے قوم کا قتل کر دیا۔آج ہمارے دوست اس سلسلے میں بات نہیں کرتے بلکہ دور بھاگتے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو انہیں مشکل میں ڈال دیتی ہے۔