Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں سردی اپنے شباب پر، گزشتہ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں سردی اپنے شباب پر ہے اور شہر میں سردی کے گزشتہ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے اور شہر میں دس اور گيارہ جنوری کی درمیانی رات کم از کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو اب تک کے سیزن کا سب سے کم درجۂ حرارت ہے۔ شدید سردی کے باعث دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی سردی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا تھا۔ شام کے وقت کئی علاقے شدید کہرے میں قید رہے اور صبح کے وقت حد بصارت انتہائی کم ہوگئی۔

 

سرد لہر کے ساتھ ہی درجۂ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 4 دن کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت میں تقریباً 4 ڈگری کی کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسے ’انتہائی سرد دن‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد بصارت کم ہو کر 50 میٹر تک پہنچ گئی تھی جو کچھ ہی گھنٹے بعد 100 میٹر ہو گئی۔

آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کے معیار کا انڈیکس 295 تھا۔ تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے سرد لہر میں مزید شدت پیدا کردی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 13جنوری سے درجۂ حرارت میں بتدریج 1 سے 2 ڈگری تک کا اضافہ ہوسکتاہے۔ 16 جنوری تک زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

ٹیگس