ہندوستان کی ریاست آسام میں بنگالی مسلمانوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی تشویش
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادِ نسلی امتیاز (سی ا ی آر ڈی) نے آسام میں بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے کو انیس جنوری دوہزار چھبیس کو بھیجے گئے مکتوب میں سی ای آر ڈی نے پہلے بھیجے گئے سابقہ مکتوب کے جواب میں حکومت ِ ہند کی جانب سے ’’معلومات کے فقدان‘‘ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پھر سے جواب مانگا ہے۔
مذکورہ خط میں آسام میں بنگالی مسلمانوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت ہند سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ سی ای آر ڈی نے ان رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہےکہ آسام کی حتمی این آر سی سے بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر خارج کیا گیا ہے اوراس کی وجہ اکثر ’’طریقۂ کار کی بے قاعدگیاں‘‘ اور’’ انتظامی خامیاں‘‘ رہی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے اقوامِ متحدہ کے ادارے نے اس بات پر بھی تشویش کااظہار کیا ہے کہ آسام حکومت نے متعدد اضلاع میں بنگالی زبان بولنے والے مسلم خاندانوں کو نشانہ بناتے ہوئے منظم انداز میں انہیں زبردستی بے گھر یا ملک بدر کیا ہے