ہندوستان: ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i456914-ہندوستان_ناگالینڈ_میں_زہریلی_شراب_پینے_سے_19_افراد_ہلاک
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-09-26T13:07:27+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد، پولیس نے مشتبہ غیر قانونی شراب کی سپلائی چَین کا پتہ لگانے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

آج سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دو دن کے دوران ریاست کے موکوکچنگ ضلع میں آٹھ اور ٹوینسانگ ضلع میں 11 افراد مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویسوپرا کیزو نے ہفتے کے روز کہا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آئی بنگلانگ چانگ کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے نمونے تجزیے کے لیے گوہاٹی بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کچھ سراغ ملے ہیں لیکن فی الحال تفصیلات ظاہر کرنا قبل از وقت ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ناگالینڈ میں سنہ 1990 سے شراب پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel