ہندوستان: اترپردیش میں شدید بارش اور طوفان، 56 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i457008-ہندوستان_اترپردیش_میں_شدید_بارش_اور_طوفان_56_افراد_ہلاک
ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مسلسل دو دن سے شدید بارش، آندھی اور طوفان کے باعث بحرانی حالات پیدا کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 56 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں شدید بارش اور طوفان، 56 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مسلسل دو دن سے شدید بارش، آندھی اور طوفان کے باعث بحرانی حالات پیدا کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 56 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اترپردیش میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کے نتیجے میں 56 افراد کی موت کے علاوہ 46 افراد کے زخمی ہونے اور107 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے اور 1021 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ اضلاع میں امدادی کام تیز کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹے سے جاری شدید بارش اور خراب موسمی حالات نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ریاست کے ریلیف کمشنر ڈاکٹر ہریشیکیش بھاسکر یشود نے اتوار کو متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹوں سے رابطہ کرکے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کا فوری اور ذمہ داری کے ساتھ ازالہ کیا جائے اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی سطح پر لاپروائی نہ برتی جائے۔

رپورٹ کے مطابق ریلیف کمشنر نے ضلع مجسٹریٹوں کو متاثرہ خاندانوں سے براہ راست رابطہ کرنے اور ذاتی طور پر ملاقات کرکے ان کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مند افراد کو فوری مدد فراہم کی جائے اور راحت و بچاؤ کے کاموں کیلئے وقت مقرر کرکے کارروائی یقینی بنائی جائے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel