Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران، لبنان میں امن کا خواہاں ہے: نائب وزیرخارجہ
    ایران، لبنان میں امن کا خواہاں ہے: نائب وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران، لبنان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کا سیاسی منصوبہ مثبت اورمبہم پہلؤوں کا حامل ہے-

 حسین امیرعبداللہیان نے جو لبنان کے دورے پر ہیں بدھ کو بیروت میں کہا کہ ایران کا خیال ہےکہ اقوام متحدہ کے سیاسی طریقہ کار میں شام کے تمام فریقوں کو مدنظر رکھنا چاہئے-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات میں اس منصوبے کے ابہامات اور اعتراضات کو دور کرنے اور شام میں موجود حقائق پر توجہ دینے پر تاکید کی گئی ہے- انھوں نے کہا کہ شام میں عوام کے کردار پر توجہ اور اس ملک کی حکومت کے کردار نیز دہشت گردی کے خلاف صدر بشاراسد کی غیرجانبدارانہ اور بھرپور جنگ کے لئے انجام پانے والی کوششیں، دمشق کے بارے میں کسی بھی منصوبے کا حصہ ہونا چاہییں-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اپنے دورہ لبنان کا ایک مقصد دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لینا قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ لبنان میں اس ملک میں امن و استحکام اوراتحاد و یکجہتی قائم کرنے میں تعاون میں ایران کا اہم اور تعمیری کردار جاری رکھنے کے بارے میں گفتگو ہوچکی ہے-

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے لبنان میں امن و استحکام قائم کرنے میں مدد دینے کے لئے لبنان کے اعلی حکام سے صلاح و مشورے کو اہم قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ علاقے کے موجودہ حساس حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور  موجودہ بحرانوں سے باہر نکلنے کے لئے علاقے کے ممالک کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے-

ٹیگس