Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • چہار محال و بختیاری میں عوامی اجتماع سے رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب
    چہار محال و بختیاری میں عوامی اجتماع سے رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی نے مضبوط و مستحکم معیشت، روزافزوں سائنسی ترقی اور عوام خصوصا جوانوں میں انقلابی جذبے کے تحفظ اور اس کی تقویت کو امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دشمنی سے مقابلے کے لئے تین موثر عوامل قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے دن صوبہ چہار محال و بختیاری کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پرجوش افراد سے خطاب کیا۔

 رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اثر و رسوخ حاصل کرنے سے متعلق امریکہ کے طریقوں اور پالیسیوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کو شیطان بزرگ کا لقب دینے پر مبنی امام خمینی (رح) کا اقدام بہت ہی پرمغزاورنپا تلا اقدام تھا۔

 رہبرانقلاب اسلامی نے ایران میں پہلوی خاندان کی حکومت کے زمانے میں امریکیوں کے ناجائزمفادات کے خاتمے کو اسلامی جمہوریہ اورایرانی قوم کے ساتھ امریکیوں کی کبھی ختم نہ ہونے والی دشمنی اورکینے کا سبب قراردیا اورفرمایا کہ امریکیوں کوکبھی بھی ایران واپس آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے ساتھ امریکیوں کی دشمنی کوکبھی ختم نہ ہونے والی دشمنی قراردیا اورفرمایا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان اورایٹمی معاہدے، کہ جس کے بارے میں ابھی واضح نہیں ہے کہ اسے ایران اورامریکہ میں منظوربھی کیا جائے گا یا نہیں، کے بعد کے دنوں میں ہی امریکی حکام کانگریس میں ایران کے خلاف سازشیں تیارکرنے اورایران کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے ایک مسودہ قانون تیارکرنے میں مصروف ہیں۔

آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے ایرانیوں کی قومی طاقت کو امریکی سازشوں کے خاتمے کی واحد راہ حل قرار دیا اور فرمایا کہ ایرانی عوام کواس حد تک طاقتورہونا چاہئے کہ شیطان بزرگ اپنی دشمنیوں کے نتیجہ خیزہونے سے مایوس ہو جائے۔ 
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے سوا تمام ممالک کے ساتھ سرکاری، اقوام اور ادیان کی مختلف سطحوں پر مذاکرات اور افہام و تفہیم کے حق میں ہے۔

ٹیگس