Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم
    ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے، نیویارک میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ سے نشر کی جانے والی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں جوہری موضوع اور ایٹمی معاہدے کے بعد ضروری انجام دیئے جانے والے اقدامات نیز ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق روش کے سلسلے میں ایرانی عوام کی بڑھتی ہوئی بے اعتمادی کی روک تھام کے طریقوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ منجملہ روئٹرز نے ہفتے کے روز دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف علاقائی مسائل منجملہ شام اور یمن کے بحران کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہفتے کے دن ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ گذشتہ جولائی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلی ملاقات شمار ہوتی ہے۔

ٹیگس