Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیویارک مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے دن نیویارک میں ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ کمیشن ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے سمیت متعدد اہداف کے حصول کے لئے اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے یورپ اور امریکہ کے ساتھ دو طرفہ اقدامات کے آغاز اور فریقین کی مشترکہ ذمے داریوں کو نیویارک مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل موضوعات میں سے قرار دیا اور کہا کہ اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا جو کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ موضوع شمار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ کمیشن نیویارک میں پیر کے دن سے اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔

ٹیگس