Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی نائب وزیر خارجہ ویانا پہنچ گئے
    ایرانی نائب وزیر خارجہ ویانا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ویانا پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے بحران سے متعلق بلائی جانے والی ویانا دو کانفرنس میں شرکت کے مقصد سے جمعے کی رات آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویانا دو کانفرنس میں ماہرین کی سطح پر حکومت مخالف گروہ اور جماعتیں، دہشتگردی اور انسان دوستی پر مبنی امور کے نام سے تین ورکنگ گروپ بند کمروں میں بنائے گئے ہیں۔

اس سے قبل ویانا ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شرکت کی تھی اور علاقائی مسائل کے ماہرین نے اس کانفرنس میں ایران کی موجودگی کو مثبت قرار دیا تھا۔

ٹیگس