Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ اسلام کی آبرو ہے۔ جنرل فیروز آبادی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے فیصلے کو عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کی اسٹریٹیجک غلطی اور امت مسلمہ کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔

چیف آف اسٹاف جنرل فیروز آبادی نے عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ، لبنان کے سپوتوں کی تنظیم اور امت مسلمہ کی سربلندی کی علامت ہے۔

جنرل فیروز آبادی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان کو صیہونیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے اور اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی دشمن کی جارحیت کو روک رکھا ہے اور ملکی مفادات کے تحفظ کی خاطر قومی یکجہتی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور لبنان کے لئے حزب اللہ کی خدمات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔

قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں مصروف عوامی تحریک حزب اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جس کے بعد عرب لیگ نے بھی اس فیصلے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اسرائیل نے خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہےجبکہ خطے کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے اس کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹیگس