Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کا متولی مقرر کردیا

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر کے امور کا متولی مقرر کیا ہے

خراسان کے صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام رضاعلیہ السلام کے حرم کے امور کےمتولی آیت اللہ عباس واعظ طبسی کا جمعے کو انتقال ہوگیا جس کے بعد رہبرانقلاب اسلامی نے حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو فرزندرسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کا متولی مقرر فرمایا ہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس فرمان میں تحریر فرمایا ہے کہ اب جبکہ جناب حجت الاسلام واعظ طبسی رحمت اللہ علیہ امام علی بن موسی الرضا علیہ آلاف التحیہ والثنا کی مبارک و منور بارگاہ میں برسوں تک مخلصانہ کوششوں اور کامیاب خدمت انجام دینے کے بعد دارباقی کی جانب کوچ کرگئےہیں اور اسی بارگاہ میں انہیں سپردخاک کردیا گیا ہے آپ کوجو کہ خود اسی پربرکت دیارکے ہی رہنے والے اور یہیں پروان چڑھے ہیں اور آپ میں نیکوکاری اور امانتداری پائی جاتی ہے اور بڑے بڑے اداروں اورامور میں آپ کی انتظامی صلاحیتیں اور تجربات بھی ثابت ہیں تو آپ کو اس مقدس اور نورانی بارگاہ کا متولی مقررکرتا ہوں

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس فرمان میں تاکید فرمائی ہے کہ آستانہ قدس رضوی میں خدمت ایک بڑا معنوی اعزاز اور اس آفتاب عالم تاب کی روحانیت و معنویت سے استفادے اور ولایت و امامت کے اس مہر منور کی بارگاہ میں قربت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوتاہے لہذا آپ بھی اس بے مثال موقع کو غنیمت سمجھئے اور اپنی ساری سعی و کوشش اس بارگاہ کی خدمت میں صرف کیجئے اور بحمد اللہ آپ کے پاس جو معنوی سرمایہ ہے اس میں اضافہ کیجئے -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس مقدس بارگاہ کے زائرین کی خدمت خاص طور پر محتاجوں اور ضرورتمندوں کی خدمت کو اپنے پروگراموں میں سرفہرست رکھئے - آپ نے فرمایا کہ آستانہ قدس رضوی عظیم علمی اور ثقافتی صلاحیتوں سے سرشار ہے جو ایران اور عالم اسلام کی عمومی فضا اور ماحول پر اپنا اثرمرتب کرسکتی ہیں اس لئے علمی اور ثقافتی شخصیات کے تعاون سے قرآنی تعلیمات اور مکتب اہل بیت علیھم السلام کے معارف کی ترویج میں ان غیرمعمولی صلاحیتوں اور توانائیوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جانا چاہئے

ٹیگس