Apr ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ نیویارک کے دورے پر روانہ
    ایران کے وزیر خارجہ نیویارک کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں آب و ہوا کی تبدیلی کے سمجھوتے پر دستخط کے پروگرام میں شرکت کے لئے پیر کی صبح نیویارک روانہ ہوگئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ نیویارک میں آب و ہوا کی تبدیلی کے سمجھوتے پر دستخط کے پروگرام میں شرکت کرنے کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے- نیویارک میں جواد ظریف کی جان کیری سے بات چیت، مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں ہوگی- ایران کے وزیر خارجہ اسی طرح اپنے اس دورے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ سے بھی خطاب کریں گے-

ٹیگس