May ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • تہران میں تیسواں عالمی کتاب میلہ شروع ہوگیا

تیسواں سالانہ عالمی کتاب میلہ جنوبی تہران کے شہر آفتاب میں شروع ہوگیا ہے۔

عالمی کتاب میلے کی افتتاخی تقریب میں اسپیکر علی لاریجانی اور وزیر ثقافت سید رضا صالحی امیری کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی مہمانوں اور ناشروں نے بھی شرکت کی۔
ایک کتاب اور پڑھیں، دس دن تک جاری رہنے والے، سالانہ عالمی کتب میلے کا سلوگن ہے۔
عالمی کتاب میلے میں،ایک لاکھ پینتس ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے مختلف پویلن اور اسٹالوں میں، دوہزار سات سو بیاسی ملکی اور غیر ملکی ناشران اپنی کتابیں فروخت کر رہے ہیں۔
عالمی کتب میلے کا مہمان خصوصی اٹلی ہے جبکہ ترکی کے شہر استنبول کو بھی مہان شہر کا درجہ دیا گیا ہے۔

ٹیگس