Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ ایرانی قوم کا عزم متاثر نہیں کرسکتا، آیت اللہ اراکی

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کے امور میں امریکی مداخلت کا مقصد ایرانی قوم کے عزم و ارادے میں خلل ایجاد کرنا ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ہفتے کے روز تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں نو دے مطابق تیس دسمبر کے ایرانی قوم کے عظیم کارنامے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ فریب کارانہ چالوں اور سازشوں اور فتنہ پیدا کرنے کی کوششوں سے ایرانی قوم کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم فتنوں کے مقابلے میں استقامت کا صدیوں کا تجربہ رکھتی ہے اور وہ امریکہ کے مقابلے میں بھی استقامت کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی قوم نے نو دے مطابق تیس دسمبر کو ایرانی قوم کے تاریخی دن کے موقع پر کہ جس دن ایرانی قوم نے اپنی عظیم الشان ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے انقلابی امنگوں اور ولایت سے تجدید عہد و پیمان کیا تھا، خصوصی تقاریب میں شرکت کر کے ایک بار پھر انقلابی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید بیعت کیا۔

ٹیگس