سلامتی کونسل کا اجلاس، ٹرمپ انتظامیہ کی رسوائی ہے، ظریف
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کو ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور رسوائی قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے اپنے اختیارات ہتھیانے کی کھلی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا جو ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور سیاسی رسوائی ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ، داعش اور سعودی عرب کی جانب سے ایران میں بلوؤں کی کھلی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک دوسرے کے ہم پیالہ و ہم نوالہ، سعودی عرب اور داعش اور امریکی صدر ایران میں تشدد، قتل و غارتگری اور ہنگاموں کی حمایت کرتے ہیں تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور داعش نے بھی ایران میں ہنگامے اور بلوے کرنے والوں کی حمایت اور اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔