May ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  •  ایران کی طاقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں کودنیا مانتی ہے

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے چھ طاقتور ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں کامیابی سے ایرانی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا خاتمہ کردیا.

محمد باقر نوبخت نے کہا کہ اب تک عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے 11 بار اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت جارحانہ نہیں، بلکہ دفاعی ہے اور یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے.

ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا کہ بہت سی امریکی شخصیات جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی مخالف ہیں.

 

ٹیگس