Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  •  یورپ کا مجوزہ پیکیج جون کے آخر تک پیش  ہونے کا امکان: ایران

سنیئر ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کو یقینی بنانے کے حوالے سے یورپی ممالک اپنے مجوزہ پیکیج کا روان مہینے کے آخر تک اعلان کریں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے گزشتہ رات تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس معاہدے کے دیگر فریق جوہری معاہدے کے تحفظ اور تسلسل کی کوشش کر رہے ہیں اور فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یورپی ممالک ، جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنے مجوزہ پیکیج کااعلان کریں گے.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ تیل کی فروخت، تیل سے حاصل آمدنی، بینکنگ، ٹرانسپورٹیشن، بحری جہاز اور طیارے وہ مسائل ہیں جن کے بارے میں یورپ کو ایرانی تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے نتائج کچھ اس قسم کے تھے جسے امریکہ ہضم نہیں کر سکا اور اس نے یہ سوچا کہ یہ معاہدہ امریکہ کے نقصان میں ہے اسی لئے اس معاہدے سے الگ ہوا۔

ٹیگس