امریکہ نے کبھی بھی اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا: ایران
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی حکام مذاکرات کے وقت اچھی باتیں کرتے ہیں لیکن جب عملی اقدامات کا موقع ہوتا ہے تو وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کل تہران میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ «ری یونگ-هو» Ri Yong-ho سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی حکام ہونے والے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عمل نہیں کرتے کہا کہ ایران کو ماضی میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور امریکی وعدوں سے واقفیت ہے کہ امریکہ کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام مذاکرات کے وقت اچھی باتیں کرتے ہیں لیکن جب عملی اقدامات کا موقع ہوتا ہے تو وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں۔
علی لاریجانی نے اس ملاقات میں ایران اور شمالی کوریا کے مابین دوجانبہ باہمی تعاون اور اسی طرح سیاسی روابط کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے مفادات ستمگروں سے مقابلے میں ہے۔
اس ملاقات میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ «ری یونگ-هو» Ri Yong-ho نے تہران اور پیانگ یانگ کے مابین تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ سالوں میں شمالی کوریا کے لئے ایران کی امداد کی قدردانی کی۔