ایران اور جرمنی کی جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تاکید
Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے اعلی سفارتکاروں نے ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عالمی معاہدے کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی اور جرمن دفترخارجہ کی ڈائریکٹر برائے سیاسی امور انتیہ لیندرتسہ نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں بین الاقوامی اورعلاقائی معاملات سمیت ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران کے خلاف امریکی غیر قانونی پابندیوں کے اثرات سے مقابلہ کرنے کی کوششوں سے متعلق بات چیت کی۔
اس موقع پرجرمن وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ یورپی ممالک اس مسئلے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ ہیں اور گزشتہ ہفتوں کے دوران اس کے مختلف پہلووں پر مسلسل کام کیا گیا۔