Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں جمعے کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم انچاس نمازی شہید اور ستائیس دیگر زخمی ہو گئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وحشیانہ اقدام کے ذمہ دار عناصر کی شناخت، اور ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائی کرے۔

بہرام قاسمی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گردانہ اقدام کی، خواہ ہو جہاں بھی اور جس کے ہاتھوں، جس مقصد و بہانے کے ساتھ ہو، تمام ملکوں کی جانب سے شدید مذمت کی جانی چاہئے اور کسی بھی ملک کی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ اسلام مخالف اور نسل پرستانہ افکار اور گروہ، کسی بھی ملک کے شہریوں کا امن و سکون غارت کر سکیں۔

ٹیگس