Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • صدر ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں صوبے گلستان پہنچے ہیں۔

صدر ایران نے صوبہ گلستان پہنچنے کے فورا بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کابنیہ کے بعض ارکان کے ساتھ آق قلا شہر کا بھی دورہ کیا جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
صدر ایران صوبہ گلستان کے بعد مازندران اور شیراز کا بھی دورہ کریں گے۔
ایران کے شمالی اور جنوب مغربی اور وسطی علاقے ایک ہفتے سے زائد شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں درجنوں شہر اور سیکڑوں گاؤں پانی میں ڈوب گئے۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت نے متاثرین کی بحالی کے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگس