ایران سے تیل خریدنے والے 4 ملکوں کیلئے امریکی استثنی
امریکہ، ایران سے تیل خرید لینے والے 4 ملکوں کو مزید استثنی دے گا۔
برطانوی ویب سائٹ "ایس اینڈ پی گلوبال پلاٹز" نے کہا ہے کہ امریکہ، ایرانی تیل کی خریداری کیلئے چین، جنوبی کوریا، ہندوستان اور ترکی کو ایران کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے مزید 6 مہینے کیلئے استثنی دے گا۔
امریکہ کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری کے لیے اٹلی، جاپان، یونان اور تائیوان کو دی گئی چھوٹ مئی میں ختم ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی۔
اس حوالے سےامریکی وزارت خارجہ کے مندوب برائے ایرانی امور "براین ہُک" نے کہا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری کے لیے بعض ممالک کو دی گئی چھوٹ مئی میں ختم ہوجائے گی۔ ان ممالک کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی بلکہ ایران پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔