ایران میں سیلاب متاثرین کیلئے غیر ملکی امداد
اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے سیلاب کے بعد غیر ملکی امداد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
تہران میں جرمنی کے سفیر «میشائیل کلور-برشتولد» نے کہا ہے کہ جرمنی کے طیارے امدادی سامان لے کر ایران آنے والے ہیں۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایران میں سیلاب متاثرین کے لئے پانی صاف کرنے والی دو مشینیں تحفے کے طور پر دیے جانے کا اعلان کیا ہے-
سوئس دفترخارجہ کے مطابق، ایران میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے یہ مشینیں دی جائیں گیں اور ان میں سے ہر مشین پانچ ہزار افراد کے لئے پینے کے لئے پانی صاف کرسکتی ہے۔ ہر مشین کا وزن ایک -ٹن ہے جنہیں ہفتہ کی شام تک ایران پہنچانے کے بعد ہلال احمر کے حوالے کردیا جائے گا
بعض ممالک نے سیلاب پر ایرانی عوام سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے.
یاد رہے کہ ایران کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتوں سے شدید بارشوں کے بعد بعض دیگر صوبے اور شہر سیلاب کی زد میں آگئے.
سیلابی علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں دن رات جاری ہیں.