Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کی استقامت و پائیداری اور امریکہ کی پسپائی

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس میں داخل نہیں ہوگا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت اور پائیداری کے مقابلے میں پسپائی اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا جنگی بحری بیڑہ ابراہم لنکن خلیج فارس میں داخل نہیں ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کے کمانڈر نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس میں داخل نہیں ہوگا۔ اور یہ اقدام کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس میں عمان کے سواحل سے 200 مایل کے فاصلے پر تعینات ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے عبور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

ٹیگس