Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والا ملک امریکہ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان علی نجفی نے رپورٹ کو پڑھ کر سنایا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق امریکی اقدامات پر رپورٹ شائع ہوئی جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک میں شدید اضافہ ہوا ہے.

یہ رپورٹ گزشتہ سال انسانی حقوق کے امور پر امریکہ کی کارکردگی پر شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک میں شدید اضافہ ہوا ہے.

یہ رپورٹ چار حصوں پر شامل ہے، امریکہ کے اندرونی حالات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، عالمی سطح پر امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف وزری، قومی سلامتی کے حتمی نقطہ نظر اور پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی.

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ماضی میں ہمیشہ انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اس نے دوسرے ملکوں میں مداخلت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں.

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عوامی سطح پر اسلامو فوبیا کی سازش کو ہوا دی، سیاہ فام شہریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات میں اضافہ کیا، ماورائے عدالت کیسز اور ملزموں کے خلاف غیرشفاف عدالتی کاروائیوں میں بھی شدت اختیار کی.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں میڈیا سے نفرت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ٹرمپ نے میڈیا کو عوام کا دشمن قرار دیا تھا اور اس نے میڈیا کی آزادی کے خلاف جنگ کا آغاز بھی کیا جس نے عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کردیا.

ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق، سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں سے مل کر یمنی عوام پر جارحیت کا آغاز کیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے مگر امریکہ اس پر خاموش ہے، امریکہ یمن کے خلاف جنگ میں برابر کا شریک ہے. وہ سعودی عرب میں قید ہزاروں بے گناہ مرد و خواتین کے مسئلے پر بھی خاموش ہے.

عالمی اعداد و شمار کے مطابق، یمنی عوام کے خلاف جارحیت کرنے والوں کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے دو تہائی امریکی ساختہ اسلحہ ہے.

ٹیگس