Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین اپنے وعدوں پر عمل کرے: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے فرانس کے صدر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کو عالمی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کرنا چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایران نے امریکی عہد شکنی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود گذشتہ 14 ماہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

 حسن روحانی نے امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی جنگ جاری رہنےکی صورت میں عالمی اور علاقائی سطح پر خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان نئی حرکت کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں فرانسیسی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یورپی ممالک نے کوتاہی کی اور مؤثر اقدام انجام نہیں دیے ، لیکن  یورپی ممالک اب اقتصادی پابندیوں کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ صدر میکرون نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شکست ہم سب کی شکست ہوگی ۔

ٹیگس