Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران نے کی برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنےکی تردید

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فوج نے خلیج فارس میں سپاہ کی کشتیوں کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی امریکہ کے دعوے کی تردید کی ہے۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی جانب سے عالمی ذرائع ابلاغ میں اس الزام کے بعد کہ خلیج فارس میں ایران کی پانچ کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور برطانیہ کے بحری جہاز ایچ ،ایم،ایس مونٹ رز کی مداخلت کے بعد ایرانی کشتیوں کے پیچھے ہٹنے کے دعووں کی سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے سختی سے تردید کی۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کا کہنا ہے کہ سپاہ کی کشتیاں خلیج فارس میں معمول کے مطابق فرائض کی ادائیگی کیلئے گشت کرتی ہیں اور اس دوران ان کا کسی بھی برطانوی آئل ٹینکر سے سامنا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دفاعی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں ایران کی پانچ کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

ٹیگس