پاکستانی سرحد کے قریب 2 سکیورٹی اہلکار شہید
Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے ایک بیان میں ایران و پاکستان کی سرحد کے قریب دہشت گرد گروہ کے ساتھ جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق یہ جھڑپ جو سنیچر کی شام ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں ہوئی 2 سکیورٹی اہلکارشہید اور 2 زخمی ہوئے۔
سراوان شہر ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ کئی سال سے دہشت گرد، آلہ کار اور منشیات کے اسمنگلر پاکستان سے در اندازی کرتے ہیں اور پھر واپس پاکستان کی جانب فرار کر جاتے ہیں۔ اس قسم کی دراندازی، حملوں اور جھڑپوں میں اب تک کئی ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے۔