سپاہ پاسداران ٹرمپ کے لئے ڈراونا خواب
ایک امریکی اخبار نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے ایک ڈراونا خواب قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار نیشنل انٹرسٹ نے وہائٹ ہاوس کی جانب سے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت اور توانائی ایران کی دیگر مسلح افواج سے بہت زیادہ ہے۔
امریکی اخبارنے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار سے تعبیر کیا ہے۔
امریکی اخبار نیشنل انٹرسٹ نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف عسکری اقدامات نے امریکہ کو چکرا دیا ہے۔
واضح رہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے 20 جون 2019 کو خلیج فارس کے علاقے میں ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کے ایک جدید ترین ڈرون کو مار گرایا تھا۔ ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ایرانی حکام نے کہا تھا کہ واشگنٹن کی جانب سے ممکنہ طور پر ایران کی سرزمین پر ہر قسم کی جارحیت کے لئے یہ ایک واضح پیغام ہے۔