پابندیاں بے اثر ہیں، امریکہ کے اقدام پر جواد ظریف کا رد عمل
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے جانب سے ان پر پابندی لگانے کے رد عمل میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ امریکی حکام مجھے اپنی منصوبہ بندیوں اور مقاصد تک پہنچنے کے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے "پوری دنیا میں بحثیت ایرانی ترجمان" کے ان کے خلاف پابندیاں لگائی ہیں؛ کیا حقیقت اتنی تکلیف دہ ہے؟
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں، ان پر اور ان کے گھر والوں پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گی کیونکہ ان کے ملک سے باہر کوئی اثاثہ نہیں ہے۔
انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مجھے اپنی منصوبہ بندیوں کے خلاف بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات ایران کے وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔
امریکی وزیر خزانہ نے یہ اقدام اس لئے کیا کہ حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیا تھا جس پر امریکی وزیر خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔