لبنانی مزاحمت نے غاصب صہیونی حکومت کو شکست دی:جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت نے دنیا میں ناجائز صہیونی ریاست کی شکست کے امکان کو ثابت کردیاہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنانی العہد نیوز ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنانی قوم کی مزاحمت نے دنیا میں ثابت کردیا کہ غاصب صہیونی حکومت ناقابل تسخیر نہیں ہے۔
جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ لبنانی قوم نے اپنی مزاحمت کے ساتھ ثابت کردیا کہ صہیونی حکومت کو شکست دی جا سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ فتح علاقائی قوموں کی ہے اور دنیا لبنانی قوم، اسلامی مزاحمت بالخصوص حزب اللہ کی مرہون منت ہے کیونکہ انہوں نے صہیونیوں کی سازشوں، دہشتگردی اور داعش جیسے تکفیری گروہوں کہ جو تمام دنیا کے لئے بڑے خطرے ہیں، کے خلاف قیام کیا۔
اس موقع پر انہوں نے 2006 میں لبنانی قوم کو ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی 13ویں سالگرہ پر مبارکباد دی.