Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے اہم اسٹراٹیجک تعلقات: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اہم اسٹراٹیجک تعلقات قائم ہیں اور روس نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نےجو روس کے دورے پر ہیں کل رات روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس  اور ایران کے مابین اسٹراٹیجک تعلقات قائم ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم سخت دنوں میں ایران کا ساتھ دینے والے ممالک کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران  جواد ظریف روسی حکام کے ساتھ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے.

 ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات باہمی تعلقات کی توسیع اور جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلی سیاسی وفد کی قیادت میں روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے۔

ٹیگس