مائیک پومپیو کیا تم متمدن کے معنی کو سمجھتے ہو : جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مخاطب کیا اور کہا کہ مائیک پومپیو کیا تمہیں معلوم ہے کہ متمدن کے معنی کیا ہے اور کیاشادی کی تقریب پر ڈرون طیاروں کی بمباری اور بے گناہ افراد کو لہو لہان کرنا آپ کی نگاہ میں متمدن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی کرنے کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ ،فرانس،جرمنی اور در حقیقت دنیا کی تمام متمدن اقوام جوہری بھتہ خوری کے خلاف بھر پور اقدامات کریں گی۔
ایران کے وزیر خارجہ نےکہا کہ کیا بھتہ خوری وہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی اور وہ جو اس پر قائم ہے، کو سزا دینا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیا بھتہ خوری وہی تیل چوری کرنے کیلئے رشوت کی تجویز دینا اور وہ جو اس تجویز کو نہیں مانتے ہیں، ان کیخلاف پابندیاں لگانا ہے؟
جوادظریف نے کہا کہ شاید بھتہ خوری سے مراد ایران کیجانب سے امریکہ کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں ایرانی عوام کو بھوک سے مارنے کا پلان ہے؟
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا یہ بھتہ خوری ہے یا کہ جوہری معاہدے کے بُرے اثرات کا ازالہ کرنے کیلئے قانونی طور پر اٹھائے گئے اقدامات؟