Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا تاہم جارحیت کا سخت جواب دے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر اس کے خلاف جارحیت کی گئی تو پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا ۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں-

سی این این سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران نے بارہا امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو پھر جنگ کو ختم کرنے والا امریکا نہیں ہوگا - انہوں نے ایران کے سینٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کے امریکا کے تازہ ترین اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں جنگ سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے - وزیرخارجہ ڈاکٹر ظریف نے ایران مخالف ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پہلے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کریں پھر آئی اے ای اے کے معائنہ کارروں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی کوشش کی بات کریں-

انہوں نے سعودی آئیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت ابھی تک پیش نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یمنی فوج نے اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کو شکست دی ہے-

ٹیگس