جوہری معاہدے کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے بچانا ہوگا:عباس عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے بچانا ہوگا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز تہران میں قائم جرمن سفارتخانے میں جرمنی کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ جوہری معاہدے کی پوزیشن اس وقت اچھی نہیں ہے.
انہوں ںے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور 4+1 ممالک کے درمیان باہمی تعاون، امریکی پابندیوں اور یک طرفہ اقدامات کی دیوارکو توڑنے کا باعث ہونا چاہئیے اس لئے کہ خودمختار ممالک کے خلاف اسے ہتھیار کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے.
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور یورپی ممالک نے چین اور روس کے ساتھ مذاکرات کے تحت متوازن معاہدے پر اتفاق کرنے کی کوشش کی مگر امریکہ کے یکطرفہ اقدامات نے اس توازن کو خراب کردیا.
انہوں نے جرمنی کے قومی دن اور دیوار برلن گرائے جانے کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے درمیان باہمی احترام اور مفادات کی بنا پر دیرینہ اچھے تعلقات قائم ہیں.