Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران و چین کی جوہری معاہدے پر مشاورت

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کےنائب وزرائے خارجہ کی موجودگی میں جوہری معاہدے پر سیاسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب ماجائوشی کے ساتھ جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سید عباس عراقچی نے چین کو ایران کا اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنے دوستوں کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی.

چین کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کا اہم اسٹراٹیجک شراکت دار ہے اور ہم اس کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل سمیت جوہری معاہدے، عالمی اور علاقائی امن قائم کرنے کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ چاہتے ہیں.

فریقین نے اس نشست کے دوران آئندہ ہفتے ویانا میں منعقد ہونے والے جوہری معاہدے کے کمیشن کی نشست پربھی تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر ہفتہ کے روز بیجنگ پہنچے۔

ٹیگس