امریکی دہشتگردی کے نام سے کورس ایرانی نصاب میں شامل
امریکہ کی دہشتگردانہ پالیسی اور قتل و غارت گری کو اجاگر کرنے کے عنوان سے ایک کورس ایرانی نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت سائنس، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے پلاننگ منیجنگ ڈائریکٹر محمد رضا آہنچیان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے انڈرگریجویٹ ڈگری میں امریکی دہشتگردی اور ہلاکتوں کا کورس پڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر روحانی نے بدھ کے روز تعلیم وتربیت ، صحت و سائنس اور تحقیق و ٹیکنالوجی کی وزارتوں کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں امریکن مرڈرز کے نام سے ایک کورس کو شامل کرنے کی ضرورت کے احکامات صادر کیے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں امریکہ کی دہشتگردی اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے اور امریکی دہشتگردی اور ملکوں میں امریکی فوجی مداخلت کے خلاف دنیا بھر میں نفرت پائی جاتی ہے اور اسی سلسلے میں کل لاکھوں عراقی عوام نے دارالحکومت بغداد میں ملین مارچ کر کے اس ملک میں امریکہ کی فوجی مداخلت پراپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور فوری طور پر عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔