Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب کے زیر اہتمام دختر رسول (ص) کی شہادت پر مجلس عزا کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا حسینیہ امام خمینی (رہ) میں خمسۂ مجالس کی تیسری مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی موجود تھے۔ اس مجلس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب میں صدیقہ کبری حضرت زہرا (س) کے  مہر و محبت کے پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا، اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کا مظہر ، اور شہزادی کونین کی خوشنودی اللہ تعالی کی خوشنودی کا موجب ہے۔

تین جمادی الثانی مطابق انتیس جنوری کو دختر رسول خدا، ہمسر علی مرتضیٰ  حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کا یوم شہادت ہے اور اس مناسبت سے جہاں دنیا بھر میں دختر رسول کا سوگ منایا جا رہا ہے وہیں ایران میں میں بھی عزاداری اور سوگواری کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے خمسۂ مجالس کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

 

ٹیگس