طبی امداد بھیجنے پر چین نے کیا ایران کا شکریہ ادا
Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چین کو طبی امداد بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھن ینگ نے جمعہ کو بیجنگ میں ایک آن لائن پریس انٹرویو کے دوران چین کو طبی امداد خاص طور پر طبی ماسک بھیجنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے پیغام کہ،چین نے وائرس کورونا پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات اٹھایا ہے، کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کی ایک علامت قرار دیا.
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایران کے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا تھا.
ایران نے اب تک 3 ملین طبی ماسک چین کے لیے فراہم کر کے چین کو مزید طبی امداد بھیجنے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے.